ہفتہ 12؍رجب المرجب 1444ھ4؍فروری 2023ء

چیئرپرسن قومی اسمبلی انسانی حقوق کمیٹی نے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کا نوٹس لے لیا

چیئرپرسن قومی اسمبلی انسانی حقوق کمیٹی نے ایف نائن پارک میں مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ ‏واقعے کی رپورٹ قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کو جمع کرائی جائے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی رات پارک میں دو مسلح ملزمان نے خاتون کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کمیٹی معاملے کی تفتیش کو خود دیکھے گی، متاثرہ لڑکی کو انصاف ملنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے درندوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا، پولیس تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مجرموں کو گرفتار کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.