ہفتہ 12؍رجب المرجب 1444ھ4؍فروری 2023ء

اے سی سی اجلاس میں نجم سیٹھی کا سخت مؤقف

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے سخت مؤقف اپنایا۔ 

بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس میں شرکا نے معاملے پر حتمی فیصلہ اگلے ماہ تک مؤخر کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے اجلاس کے دوران کہا کہ اگر بھارت پاکستان نہ آیا تو پاکستان بھی بھارت نہیں جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ متاثر ہوا تو ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈ لاک ہوگا۔

خیال رہے کہ مارچ میں اے سی سی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) دونوں کے اجلاس شیڈولڈ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے کرکٹ ایشیا کپ کے وینیو پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں شرکا نے معاملے پر حتمی فیصلہ اگلے ماہ تک مؤخر کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.