Browsing Category
Urdunews
اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی گئی، ترجمان کےالیکٹرک
صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی کی بجلی منقطع کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی گئی۔اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پر 26 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں،…
گورنر خیبر پختونخوا، الیکشن کمیشن کے درمیان آج مشاورت نہ ہوسکی
خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کےلیے گورنر غلام علی اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان آج مشاورت نہیں ہوسکی۔گورنر غلام علی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تناظر میں الیکشن کمیشن کو مشاورت کےلیے 7 اور 8 مارچ کی…
ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 206 رنز کا ہدف دیدیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 24ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 206 رنز کا ہدف دے دیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کےلیے کپتان شاداب خان اور محمد رضوان میدان میں اترے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس…
امریکا اور چین اٹل تنازع کی طرف بڑھ رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ
چین کے وزیر خارجہ شن گینگ کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین ایک اٹل تنازع کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کہتا ہے کہ وہ بغیر کسی تنازع کے چین پر برتری حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن امریکا کی طرف سے یہ مقابلہ دوسرے…
ندا ڈار پاکستان میں ویمن کرکٹ لیگ کے آغاز پر خوش
پاکستان ویمن ٹیم کی سینئر آل راؤنڈر ندا ڈار نے ملک میں ویمن کرکٹ لیگ کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگ کھیلنے سے پاکستانی پلیئرز کے کھیل میں نکھار آئے گا۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ…
نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے دنیا میں ذلیل ہوگئے، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں کو اللّٰہ نے دنیا میں ہی ذلیل کر دیا۔شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ کوئی رہ تو نہیں گیا، جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی ہو اور…
بیلجیئم: تمام کرمنل ریکارڈ اب آن لائن دیکھا جا سکے گا
بیلجیئم میں وزارت قانون کی ڈیجیٹلائزیشن کے ایک اور مرحلے کی تکمیل کے بعد اب تمام کرمنل ریکارڈ آن لائن دیکھا جا سکے گا۔ اس سے قبل موجودہ فزیکل ریکارڈ دیکھنے کی یہ سہولت صرف وکلاء کو مخصوص جگہوں پر حاصل تھی۔ لیکن اب تمام مجرموں کی معلومات…
چوہدری پرویز الہٰی تحریک انصاف کے صدر مقرر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کو پارٹی کا صدر مقرر کردیا۔عمران خان کے دستخط کے بعد پرویز الہٰی کی بطور پی ٹی آئی صدر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے…
سعودی عرب میں شدت پسند تنظیم کے رکن کا سر قلم کر دیا گیا
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم کے رکن حیدر بن ناصر کا سر قلم کر دیا گیا۔ ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ملزم حیدر بن ناصر آل تحیفہ کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عرب میڈیا نے مزید…
پاکستان کا اصلی شیر کل زمان پارک سے نکلے گا، حماد اظہر
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اصلی شیر کل زمان پارک سے نکلے گا، عمران خان کو وہ تاریخی استقبال دیں جو آج تک کسی کو نہیں ملا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ کل کی ریلی کیلئے انتظامات مکمل کر لیے…
کوہاٹ: دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی رہنما سلمان شنواری زیر حراست
کوہاٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان شنواری کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے ساتھ دیگر 2 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے آج صبح بائی پاس روڈ پر…
سندھ میں تمام مذاہب کے لوگوں کو رسومات ادا کرنے کی آزادی حاصل ہے، گیانچند ایسرانی
سندھ کے وزیر برائے اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے کراچی یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعہ پر کہا ہے کہ سندھ میں تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی حاصل ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا صوبے میں مکمل مذہبی ہم آہنگی…
ایک وقت آئے گا جب زرمبادلہ کے ذخائر 100 بلین ہوں گے، آصف زرداری
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب زرمبادلہ کے ذخائر 100بلین پر ہوں گے۔میلسی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ آج پاکستان میں جو مسائل ہیں، وہ میں سمجھتا ہوں، جو…
عارضی صورتحال ہے، تمام مسائل حل کریں گے، آصف زرداری
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ عارضی صورتحال ہے، تمام مسائل حل کریں گے، پاکستان بڑی طاقت بن کر رہے گا۔وہاڑی میں جلسے سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب میری اپنی دھرتی ہے، ہمیں…
اٹلی کشتی حادثہ، جاں بحق 7 پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچ گئیں
اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچ گئیں۔پاکستانی جاں بحق افراد کی میتیں تیونس سے براستہ جدہ لاہور لائی گئیں۔لاہور پہنچنے والی میتوں میں ایک خاتون کی لاش بھی شامل ہے۔جاں بحق افراد کی میتیں جدہ سے سعودی ایئر لائنز…
لاہور میں کرکٹر محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات
لاہور میں کرکٹر محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات ہوگئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈیفنس میں محمد حفیظ کے گھر سے لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی چور لوٹ کر لے گئے۔پولیس کے مطابق محمد حفیظ کے گھر اتوار اور پیر کی درمیان شب…
پی ایس ایل: پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔راولپنڈی میں ٹاس جیت کر پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 19.3 اوورز میں پوری ٹیم 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ٹاس کے موقع پر لاہور…
پاکستان کے لیے تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے، احسن اقبال
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دوبارہ ترقی کے راستے پر ڈالیں گے، ہمارے پاس ہارڈ ویئر ہے، ہمیں سافٹ ویئر کی ضرورت ہے، وہ سافٹ ویئر سیاسی استحکام ہے۔اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن میں خواتین کے عالمی دن سے متعلق…
توصیف احمد کے فن پاروں کی نمائش جمعے سے لاہور میں شروع
عالمی شہرت یافتہ خطاط توصیف احمد کے فن پاروں کی نمائش جمعے سے لاہور کی MUSEA آرٹ گیلری میں شروع ہورہی ہے۔ایک ہفتے جاری رہنے والی نمائش میں توصیف احمد کی خطاطی کے نادر نمونے رکھے جائیں گے، نمائش کا افتتاح سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور…
جامعہ کراچی: ہندو کمیونٹی کے طلبہ کو ہولی منانے سے روک دیا گیا
جامعہ کراچی میں ہولی منانے والے ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ہولی منانے سے روک دیا گیا۔اس سلسلے ایک ہندو طالبہ کا سوشل میڈیا پر بیان بھی وائرل ہوگیا ہے جس میں طالبہ نے ایک مذہبی تنظیم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے زبردستی ہولی…