منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

عمران خان کی مقبولیت ذوالفقار بھٹو سے دگنی ہے، پرویز الہٰی کا دعویٰ

ق لیگ چھوڑ کر حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت ذوالفقار علی بھٹو سے دگنی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات میں تاخیر کا اشارہ دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی مقبولیت سے ڈبل ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ الیکشن کے جو نتائج آنے ہیں اس سے یہ لوگ ڈرے اور مرے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کا سودا مارکیٹ میں بک ہی نہیں رہا ہے۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ عارضی صورتحال ہے، تمام مسائل حل کریں گے، پاکستان بڑی طاقت بن کر رہے گا۔

صحافی نے پرویز الہٰی سے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے اُن پر کاٹا لگادیا ہے، کیا آپ یہ کاٹا نکال سکتے ہیں؟

اس پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جواب دیا کہ کاٹا اللّٰہ کی طرف سے لگتا ہے اور جب وہ لگ جائے تو زندگی ختم ہوجاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.