منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

جامعہ کراچی: ہندو کمیونٹی کے طلبہ کو ہولی منانے سے روک دیا گیا

جامعہ کراچی میں ہولی منانے والے ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ہولی منانے سے روک دیا گیا۔

اس سلسلے ایک ہندو طالبہ کا سوشل میڈیا پر بیان بھی وائرل ہوگیا ہے جس میں طالبہ نے ایک مذہبی تنظیم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے زبردستی ہولی کھلنے ست روکا۔

ہندو طالبہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان پر تشدد کیا گیا اور مارا پیٹا گیا۔

دوسری جانب ترجمان جمعیت نے جامعہ کراچی میں طلبا پر تشدد سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، قوم پرست تنظیم کے شرپسند بےبنیاد پروپیگنڈے سےمذہبی منافرت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جامعہ کراچی انتظامیہ معاملے کی شفاف تحقیقات کروائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.