جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

کراچی میں مہنگا آٹا اور اس کی قلت شہریوں کیلئے مسئلہ بن گیا

سندھ میں گندم کٹائی سیزن میں بھی آٹا مہنگا فروخت کیا جارہا ہے جبکہ کراچی کے کئی علاقوں میں آٹے کی قلت کا بھی مسئلہ ہے۔گندم کی سپورٹ پرائس 100 روپے کلو اور اوپن مارکیٹ میں کچی گندم 116 روپے کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں صاف گندم 122 روپے کلو…

پولیس پر تشدد کا کیس، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی ریلی سے قبل پولیس پر تشدد، قتل و دیگر الزامات کے مقدمے میں تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد…

شعیب شیخ کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے سزا یافتہ شعیب شیخ کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شعیب شیخ کو 3 روز کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں…

بھارت، اسکول میں لنچ بریک کے دوران طالبہ نے 45 آئرن کی گولیاں کھالیں

بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں 8 ویں جماعت کی طالبہ نے آئرن کی 45 گولیاں کھالیں جس سے اس کی موت ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری اسکول میں طالبہ کے درمیان ہمت کا کام کرنے سے متعلق ایک کھیل کھیلا گیا جس کے دوران طالبہ نے ہیڈ ماسٹر کے…

حکومت عمران خان کی مقبولیت سے گھبرائی ہوئی ہے، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے، حکومت عمران خان کی مقبولیت سے گھبرائی ہوئی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈال…

ڈی آئی خان: ٹرالی نہر میں گرنے کی ویڈیو آ گئی

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ٹرالی نہر میں گرنے کے وقت کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔ڈیرہ غازی خان میں دربار سخی سرور جانے والی زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جا گری تھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی پر 20 سے زائد…

بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے

بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری 2 ہفتے کے لیے معطل کر دیے۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے سماعت کرتے ہوئے آئی جی، ڈی آئی جی، ایس پی لیگل، ایس ایچ او کو نوٹسز جاری کر…

رمضان المبارک سے قبل ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور میں رمضان المبارک سے قبل ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔لاہور میں پیاز 150 روپے، بھنڈی 240 ، کریلے160 روپےکلو میں فروخت ہورہے ہیں۔ٹینڈے 80روپے، لوکی بھی 80روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ مٹر 70روپے، آلو 45 سے…

علی بلال کے والد کو کل جنازے کے بعد اغوا کر لیا گیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں ریلی کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال کے والد سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔سوشل میڈیا پر فواد چوہدری نے لکھا کہ انصاف وکلاء ونگ کے مطابق علی بلال شہید کے والد کو کل جنازے کے بعد…

امید ہے شی جن پنگ کی صدارت میں پاک چین اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے شی جن پنگ کی صدارت میں پاک چین اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط ہوگا۔وزیراعظم نے شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شی جن پنگ پر عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد ان کی…

امریکی ڈالر آج پسپا ہونے لگا

گزشتہ کئی روز سے اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر نے آج پسپائی دکھائی ہے۔آج کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے لگا۔انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 282 روپے…

متحدہ عرب امارات میں رمضان سے 2 ہفتہ قبل ہی شہریوں کیلئے بڑی بچت کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں رمضان سے 2 ہفتہ قبل ہی شہریوں کے لیے بڑی بچت کا اعلان کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سُپر مارکیٹس کی جانب سے کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے…

آسکر ایوارڈز کی تقریب میں یوکرینی صدر کو تقریر کی اجازت دینے سے انکار

آسکر ایوارڈز کی تقریب میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کو آن لائن تقریر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اکیڈمی نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں بات کرنے کی درخواست کو مسترد کر…

پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 3 شہروں سے 12 دہشت گرد گرفتار

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت 3 شہروں سے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے 3 دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور ٹی ٹی…

بچوں میں اسپتال کا خوف نکالنے کا انوکھا انداز

دنیا بھر میں چھوٹے بچے اسپتال اور ڈاکٹرز کانام سن کر ہی ڈر جاتے ہیں اسی لیے بیلجیئم میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جہاں بچوں میں سے اس خوف کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم میں ’ٹیڈی بیئر کلینک‘میں بچوں کو اپنے…

شاہ چارلس نے آرچی اور لیلیبیٹ کو رائل ٹائٹلز دے دیے

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کے بچوں آرچی اور لیلیبیٹ کے ناموں کو شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ پر نئے رائل ٹائٹلز کے ساتھ شامل کرلیا گیا ہے۔شہزادہ ہیری کے بچوں کو پہلے ماسٹر آرچی اور مس لیلیبیٹ کے نام سے جانا جاتا…

زبردستی کا نہیں اصل نتیجہ چاہتے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمیں زبردستی کا نتیجہ نہیں چاہیے، ہم اصل نتیجہ چاہتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹوں اور یوسیز کے لحاظ سے جماعت اسلامی سب سے زیادہ کامیاب جماعت ہے۔…

مظفر گڑھ: باپ 4 سالہ بیٹی کو خود سے باندھ کر نہر میں کود گیا

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں گزشتہ روز 1 شخص نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو خود سے باندھ کر عباسیہ نہر میں چھلانگ لگا دی۔باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔تحصیل علی پور میں گزشتہ روز سلیم نامی شخص…

تھک گیا اور قیادت کی صلاحیت کھودی تو استعفیٰ دے دوں گا، پوپ فرانسس

مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ ’تھک گیا اور قیادت کی صلاحیت کھودی تو استعفیٰ دے دوں گا۔‘اطالوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ جنگیں بنتی ہیں، پرانے ہتھیار بیچے اور نئے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، یوکرین تنازع…

پاک افغان ٹی 20 سیریز، شاہین آفریدی کو کپتان بنانے کا امکان

رواں ماہ پاکستان اور افغانساتن کے مابین شارجہ میں 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، اس سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔مستقبل کے لئے مضبوط اور متوازن ٹیم کی تشکیل دینے کے لئے پی سی بی…