جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

مردم شماری ڈیوٹی میں غیر حاضر 54 اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا حکم

محکمہ تعلیم سندھ نے مردم شماری ڈیوٹی میں غیر حاضر 54 اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اس حوالے سے  اسکول کے ہیڈ ماسٹرز اور انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ضلع ایسٹ کے 54 اساتذہ مردم شماری ڈیوٹی سےغیرحاضر ہیں۔ 

خط  میں کہا گیا کہ غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی ہدایات پر کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.