پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

بس میں سونے والا کنڈکٹر آتشزدگی سے ہلاک

بھارت میں سرکاری مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کنڈکٹر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں ڈرائیور رات ساڑھے 10 بجے اسٹاپ پر بس کھڑی کی اور اسی میں سو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرائیو ر نے صبح 4:45 منٹ پر بس میں آتشزدگی کی اطلاع پولیس کو دی، آگ سے کنڈکٹر کا 80 فیصد جسم جھلس گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے بس کنڈکٹر کی عمر 45 سال تھی جب کہ آتشزدگی کی فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.