جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

حکام نے الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا ہے جس میں سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی خدشات پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی خدشات بہت زیادہ ہیں، وہاں اس وقت ٹی ٹی پی بہت متحرک ہے۔

اسی سلسلے میں وزارتِ دفاع اور متعلقہ حکام منگل کو ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی منظوری دی جا چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس ضمن میں صدرِ مملکت کو خط ارسال کیا تھا۔

صدرِ پاکستان نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.