پیر 22؍ربیع الاوّل 1445ھ9؍اکتوبر 2023ء

Monthly Archives

اکتوبر 2023

ضلع کیچ کے علاقے زربر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ضلع کیچ کے علاقے زربر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر 6 اور 7 اکتوبر کی درمیانی رات کیا گیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان…

لودھراں: اسکول پرنسپل کی خاتون ٹیچرز سے مبینہ زیادتی

لودھراں میں پرنسپل اور ٹیچرز کی خاتون ٹیچر سے مبینہ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق چھمب کلیار کے رہائشی…

جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی

ورلڈ کپ 2023ء کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دی۔ 429 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 44 اعشاریہ 5 اوورز میں 326 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈوسن اور ایڈین مارکرم کی دھواں دار…

پاک بھارت میچ کے مزید ٹکٹس جاری کرنے کا اعلان

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچ کے مزید ٹکٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے پاک، بھارت میچ کیلئے مزید 14 ہزار ٹکٹس فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت کل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے…

جرمنی: خوراک اور مشروبات کی سب سے بڑی نمائش ‘انوگا 2023’ کا آغاز

دنیا بھر میں خوراک اور مشروبات کی سب سے بڑی نمائش 'انوگا 2023' کا جرمنی کے شہر کولون میں آج آغاز ہوگیا۔ اس نمائش میں دنیا کے 100 ممالک کی 7 ہزار سے زائد کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں جبکہ دنیا کے 170 کے قریب ممالک سے 70 ہزار خریدار…

پاکستان میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا فین

بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ ایک جانب بھارت نے پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ فینز کو ابھی تک ویزے جاری نہیں کئے تو دوسری جانب پاکستان میں کرکٹ فین شاہد لاکھانی بھارتی ٹیم کی شرٹس پہنے بھارتی ٹیم سے والہانہ محبت…

مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل میں موجود ہے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل میں موجود ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی سے دل شکستہ ہے، حالیہ واقعات مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے…

جنوبی افریقا، سری لنکا میچ میں ورلڈ کپ کے کئی ریکارڈز بن گئے

جنوبی افریقا اور سری لنکا کے میچ میں ورلڈ کپ کے کئی ریکارڈز بن گئے، میچ میں دونوں ٹیموں کا مجموعی اسکور 754 رنز رہا۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے 428، سری لنکا نے میچ میں 326 رنز بنائے، یہ کسی بھی ورلڈ کپ…

طوطے کی بولنے کی صلاحیت نے اسے اپنے مالک سے دوبارہ ملا دیا

طوطے کی بولنے کی صلاحیت نے اسے اپنے مالک سے دوبارہ ملا دیا، پولیس کے معائنہ کرنے پر طوطا فر فر بول پڑا۔فرانس میں ایک مغربی افریقا کی نسل کا طوطا تین سال قبل چوری ہو گیاتھا جو اپنے مالک سے دوبارہ مل گیا۔پچھلے ہفتے ایک دکاندار نے اسے…

طالبان حکومت نے اسرائیل کیخلاف مزاحمت کو فلسطینیوں کاجائز حق قرار دیدیا

افغانستان کی طالبان حکومت نے اسرائیل کےخلاف فلسطینی مزاحمت کو فلسطینیوں کاجائز حق قراردے دیا۔افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزادی حاصل کرنے کیلئے مزاحمت فلسطینیوں کا جائز حق ہے۔افغان وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اسلامی…

حماس کے حملوں میں 250 اسرائیلی ہلاک، 1450سے زائد زخمی

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں کم از کم 250 اسرائیلی ہلاک اور 1450 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا۔حماس نے سینئر اسرائيلی کمانڈر میجر جنرل نمرود الونی سمیت…

غزہ سے خاتون رپورٹرکی براہ راست کوریج کے دوران اسرائیل کا میزائل حملہ

اسرائیل اور فلسطین کی صورتحال کی غزہ سے لائيو کوریج کے دوران دھماکے  کی آواز سن کر خاتون رپورٹر گھبرا گئیں۔ الجزیرہ کی خاتون رپورٹر یُمنی سید جب صورتحال بتا رہی تھیں، اسی دوران ان کے عقب میں ایک بڑا دھماکا ہوا اور دھواں اٹھتا ہوا دکھائی…

طوفان الاقصیٰ آپریشن: حماس نے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ داغ دیے، 100 صہیونی ہلاک، سیکڑوں زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے اسرائیل کے خلاف آپریشن کا آغاز کرتے ہوئےصہیونی ریاست پر بڑا حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 100 اسرائیلی ہلاک اور سیکڑوں زخمی…

19ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا

19ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا، چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس ایک بھی گولڈ میڈل نہیں جیت سکے۔ایشین گیمز 2018 میں پاکستان نے چار میڈلز جیتے تھے لیکن اس ایشین گیمز میں صرف تین میڈلز جیت سکا، جس میں ٹیم…

امریکا اسرائیل کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے، امریکی سیکریٹری خارجہ

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملے پر امریکا کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے حملوں کے خلاف اسرائیلی حکومت اور اسرائیلیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔امریکی وزیر…

بجلی چوروں، ڈیفالٹرز سے 18 ارب 39 کروڑ کی وصولی ہوگئی، سیکریٹری توانائی

سیکرٹری توانائی ڈویژن راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں، ڈیفالٹرز سے 18 ارب 39 کروڑ روپے کی وصولی کی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کو بجلی چوری کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد بجلی چوری کی روک تھام،…

حماس نے اسرائیلی فوج کے میجر جنرل کو یرغمال بنالیا

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، فضا اور سمندر سے حملوں میں 100 اسرائیلی ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنالیا گیا۔عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے جنگجو اسرائیلی فوج کے میجر جنرل نمرود الونی کو…

ہر جماعت جلسہ کرنے سے پہلے باقاعدہ اجازت لیتی ہے، نگراں وزیر اطلاعات

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ میری معلومات کے مطابق پی ٹی آئی نے 100، 150 لوگوں کے جلسے کیلئے بھی اجازت نہیں لی۔مردان میں پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہر جماعت جلسہ کرنے سے پہلے…