ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

حماس کے حملوں میں 250 اسرائیلی ہلاک، 1450سے زائد زخمی

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں کم از کم 250 اسرائیلی ہلاک اور 1450 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا۔

حماس نے سینئر اسرائيلی کمانڈر میجر جنرل نمرود الونی سمیت کئی اسرائیلی فوجیوں کو یر غمال بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔

حواس بحال ہونے پر انہوں نے بتایا کہ یہ غزہ شہر کے وسط میں ایک رہائشی بلڈنگ پر کیا گیا اسرائیلی حملہ ہے۔

حالیہ کشیدگی پر اسرائیل نے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ سے کیے گئے حملوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

خط میں اسرائیل کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کارروائی کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک اور آسٹرین ایئرلائنز نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کردیں، بھارتی ایئر لائن نے بھی اسرائیل کیلئے فضائی آپریشن روکنے کا فیصلہ کردیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملے فلسطینیوں کے پُراعتماد ہونے کا مظہر ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا کہ حماس کے حملے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس آپریشن میں سرپرائز اور دیگر مشترکہ طریقے استعمال کیے گئے۔

حماس کے جنگجو اسرائیلی فوج کے میجر جنرل نمرود الونی کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملوں میں شہریوں کے ساتھ کئی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا، اپنے شہریوں کو غزہ پٹی میں یرغمال بنائے جانے کا اعتراف بھی سامنے آگیا۔

حماس نے اسرائیل پر آج صبح 7  ہزار سے زیادہ راکٹ داغنے کا دعویٰ کیا، زمینی مزاحمت کار جیپوں اور موٹر سائیکلوں سے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہوئے، راستے میں کھڑے اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کر دیا، موٹر گلائیڈرز سے بھی اسرائیلی حدود میں اتر گئے، متعدد اسرائیلی شہر سائرن سے گونج اٹھے۔

 حماس نے کارروائی کو” آپریشن الاقصیٰ فلڈ” کا نام دے دیا، جنوبی اسرائیل کے 22  مقامات پر ابھی بھی جھڑپیں جاری ہیں، متعلقہ علاقوں میں اسرائیلی حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔

احمد الربعی نے کہا کہ فلسطینی اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں،

حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پر بمباری کی، فلسطینی وزارت داخلہ کی عمارت پر فضائی حملہ کر کے تباہ کردیا۔

پاکستان میں فلسطینی سفیر کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 210 فلسطینی شہید اور ہزار سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 270  کی حالت تشویش ناک ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کی القسام بریگیڈ نے اسرائیلی علاقوں میں7 ہزار  راکٹ داغے اور پیدل مزاحمت کار اسرائیلی سرحد عبور کر کے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہو گئے۔

حماس کے آپریشن الاقصی فلڈ کے آغاز کے بعد حماس کے…

ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسند غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں گھس آئے ہیں۔

افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزادی حاصل کرنے کیلئے مزاحمت فلسطینیوں کا جائز حق ہے۔

افغان وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اسلامی ممالک، او آئی سی، عالمی برادری بےگناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد بند کروائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ جاری کر دیا ہے، اسرائیل کے وزیر دفاع نے اضافی فوج طلب کرنے کی منطوری دے دی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی زیرِ صدارت ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے2007ء سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

امریکا نے اسرائیلی شہریوں پر حماس کے حملوں کی مذمت کی ہے، امریکی قومی سلامتی مشیرجیک سلیوان نے اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ  کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق حماس حملوں کےخلاف اسرائیلی حکومت اور اسرائیلیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سعودی عرب نے حماس اور اسرائیل سے لڑائی روکنے پر زور دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

اسرائیل فلسطین کشیدہ صورتحال سے متعلق متحدہ عرب امارات نے ردعمل دیتے ہوئے فریقین سے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

اماراتی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطین مزید کشیدگی بڑھانے سے باز رہیں اور شہریوں کی حفاظت کا خیال رکھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.