ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

غزہ سے خاتون رپورٹرکی براہ راست کوریج کے دوران اسرائیل کا میزائل حملہ

اسرائیل اور فلسطین کی صورتحال کی غزہ سے لائيو کوریج کے دوران دھماکے  کی آواز سن کر خاتون رپورٹر گھبرا گئیں۔

 الجزیرہ کی خاتون رپورٹر یُمنی سید جب صورتحال بتا رہی تھیں، اسی دوران ان کے عقب میں ایک بڑا دھماکا ہوا اور دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔

حماس کے جنگجو اسرائیلی فوج کے میجر جنرل نمرود الونی کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

دھماکے کی آواز سے رپورٹر یمنی سید گھبرا گئيں۔ حواس بحال ہونے پر انہوں نے بتایا کہ یہ غزہ شہر کے وسط میں ایک رہائشی بلڈنگ پر کیا گیا اسرائیلی حملہ ہے۔

واقعے کی صورتحال بتانے کے دوران رپورٹر کی آواز مسلسل بھرائی رہی۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں کم از کم 200 اسرائیلی ہلاک اور 1100 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا۔

حماس کے آپریشن الاقصی فلڈ کے آغاز کے بعد حماس کے…

حماس نے سینئر اسرائيلی کمانڈر میجر جنرل نمرود الونی سمیت کئی اسرائیلی فوجیوں کو یر غمال بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔

پاکستان میں فلسطینی سفیر کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 210 فلسطینی شہید اور ہزار سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 270 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسند غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں گھس آئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.