ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

طوطے کی بولنے کی صلاحیت نے اسے اپنے مالک سے دوبارہ ملا دیا

طوطے کی بولنے کی صلاحیت نے اسے اپنے مالک سے دوبارہ ملا دیا، پولیس کے معائنہ کرنے پر طوطا فر فر بول پڑا۔

فرانس میں ایک مغربی افریقا کی نسل کا طوطا تین سال قبل چوری ہو گیاتھا جو اپنے مالک سے دوبارہ مل گیا۔

پچھلے ہفتے ایک دکاندار نے اسے مارسیلز میں فروخت کرنے کی کوشش کی، اس نسل کے طوطوں کو فروخت کرنا غیر قانونی ہے۔

پڑوسی ملک بھارت میں ایک لاپتہ پالتو طوطے کو ڈھونڈنے والے شخص کو مالک نے 85 ہزار کا نقد انعام دے دیا جو پاکستانی تقریباً 2 لاکھ روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔

ٹائمز آف لندن کی رپورٹ کے مطابق جب پولیس والوں نے پرندے کا معائنہ کیا تو اس نے ’جاکو، جاکو، جاکو‘ کہنا شروع کردیا۔

فرانس میں روایتی طور پر طوطے کو ’جاکو‘ کہتے ہیں جیسے انگلینڈ میں ’پولی‘۔

ایک پولیس اہلکار کو یاد آیا کہ اس کے ایک ساتھی افسر کا سرمئی رنگ کا افریقی طوطا 2020 میں لاپتہ ہوگیا تھا۔

اس افسر نے سب کو بتایا ہوا تھا کہ اگر میرا طوطا کسی کو بھی ملا تو وہ اپنا نام بتائے گا۔

اس طرح طوطے کو پولیس نے اصل مالک تک پہنچایا، جیسے ہی وہ اپنے مالک سے ملا اس نے فوراً اپنا نام بتایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.