ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی

ورلڈ کپ 2023ء کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دی۔ 429 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 44 اعشاریہ 5 اوورز میں 326 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈوسن اور ایڈین مارکرم کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا نے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ ایک اننگ میں تین سنچریاں بنیں۔

اس سے قبل 2015 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف 6 وکٹوں پر 417 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقی بیٹر ایڈن مرکرم کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 5  وکٹوں کے نقصان پر  428  رنز بنائےتھے، جس میں کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈوسن اور ایڈین مارکرم کی شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ تنیوں بیٹرز نے بالترتیب 100، 108 اور 106 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔

سعود شکیل نے کہا کہ شروع میں بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا۔

ایڈن مارکرم نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔

سری لنکا کے دلشان مدوشانکا نے 2، کسون رجیتھا، متھیشا پتھیرانا اور دونیتھ ویلالاگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹرز نے بھی ہمت نہیں ہاری حالانکہ دونوں اوپنرز پتھم اور نسانکا صفر اور 7رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

کوشل مینڈس نے 42 گیندوں پر 8 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے، پھر چریتھ اسالانکا نے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔

اُس کے بعد کپتان داسن شناکا نے 68 رنز بناکر ٹیم کو وننگ ٹریک پرلانے کی کوشش کی، نویں نمبر پر آنے والے راجیتھا نے 33 رنز بنائے، سری لنکا کی ٹیم 45ویں اوور میں 326رنز بناکر 102 رنز سے میچ ہار گئی۔

پاکستانی بیٹر سعود شکیل کی کرکٹ قوانین سے واقفیت اور حاضر دماغی کی بدولت پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف نہ صرف ’نوبال‘ ملی بلکہ فری ہٹ پر سعود شکیل نے چھکا بھی جڑ دیا۔

جنوبی افریقا کے کوئٹزے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مارکو جانسن، کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آج کھیلے گئے ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، افغان ٹیم کے تمام کھلاڑی 37.2 اوورز بیٹنگ کر سکے تھے۔

افغانستان کے رحمان اللّٰہ گرباز 47 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جبکہ بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مہدی حسن نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

بعدازاں بنگلادیش کی ٹیم نے 157 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر 34.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

بنگلادیشی بیٹر نجم الحسین نے 59 اور مہدی حسن نے 57 رنز بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.