انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ گاور بھی پاکستان کرکٹ کے حق میں بول پڑے۔ایک بیان میں ڈیوڈ گاور نے کہا ہے کہ مجھے انگلینڈ کے فیصلے میں کوئی منطق نظر نہیں آرہی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں صرف 4 یا 5 دن گزارنے تھے یہ کوئی سخت ببل نہیں…
سپریم کورٹ نے خواتین کے وراثت میں حق کے حوالے سے قرار دیا ہے کہ خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا، خواتین زندگی میں اپنے حق نہ لیں تو ان کی اولاد حقِ دعویٰ نہیں کر سکتی۔ سپریم کورٹ میں پشاور کی رہائشی خواتین کے بچوں کا…
لاہور کے گریٹراقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے کیس میں گرفتار ملزم حسنین عرف مہران کی سیشن عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔پولیس رپورٹ کے مطابق حسنین عرف مہران کو پولیس نے تفتیش میں بےگناہ قرار دیا۔حسنین عرف مہران کو عائشہ اکرم نے شناخت…
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا۔اطلاعات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس جمعہ کو صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا۔سینیٹ کے اس اجلاس کی صدارت چیئرمین صادق سنجرانی کریں گے۔ سینیٹ کا اجلاس آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت بلایا گیا ہے۔بشکریہ…
نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں گہرے، تاریخی…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کراچی میں بارش کے دوران شارع فیصل پر پانی میں کھڑے ہوکر شہر کی صورتحال پر تبصرہ کیا۔خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پوچھا کہ اس صورتحال میں صوبے…
رتوڈیرو کے علاقے وارث ڈنو ماچھی میں فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اے ایس آئی برکت علی مقدمے کی سماعت کے بعد گھر جارہا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول کی بیٹی کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا…
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ خوراک کی تمام بنیادی اشیاء مہنگی کرکے وسائل جمع کرنا بدترین ظلم ہے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی نمائشی اجلاس سے نہیں، ٹھوس…
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں سی پیک پروجیکٹس کی تکمیل سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہوں گے۔پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے…
ترک صدر رجب طیب اردوان کا امریکا سے تعلقات سے متعلق کہنا ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ ترکی امریکا کے تعلقات بہتر چل رہے ہیں۔ نیویارک میں ترکی اور امریکا کے تعلقات پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکی نے ایف 35 طیارے خریدنے…
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر پانی گرین لائن کے اسٹرکچر کی وجہ سے جمع ہوا، ایس آئی ڈی سی ایل کو یہاں باکس ڈرین ڈالنی ہوگی۔مرتضیٰ وہاب نے بارش کے بعد ناگن چورنگی کا دورہ کیا۔ تیز بارش کے بعد ناگن چورنگی کی سڑک…
چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن چودھری پرویز اقبال نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو اپنا وتیرہ بنالیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اخبار اور سوشل میڈیا پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے میں…
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے ملاقات کی۔ملاقات میں چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ خواتین کے بغیر معاشرے کی تکمیل نہیں ہوتی۔دریں اثنا چودھری پرویز الہیٰ نے مفتی تقی…
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹس بنائے جانے پر اپنا رد عمل دے دیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کے معاملے پر تعجب نہیں ہوا کیونکہ ان کی زیادہ تر روایت جعلی…
’بلین ٹری سونامی‘: ’دنیا درخت لگانے میں عمران خان کی پیروی کرے‘ایک گھنٹہ قبل،تصویر کا ذریعہTWITTER/@Plant4Pak،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے ماحول دوست منصوبے کا…
تیسرے چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن نیشنل بینک، واپڈا اور ماڑی پٹرولیم نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ پنجاب، پورٹ قاسم اور ایئرفورس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی کے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں جاری چیف آف دی نیول…
پاکستان میں نوجوان افراد میں ہائی بلڈ پریشر کا مرض بڑھتا جارہا ہے اور 2020 کے ڈیٹا کے مطابق ملک کی 46 فیصد آبادی ہائپرٹینشن یا بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا ہوچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ہائپرٹینشن لیگ سے وابستہ ماہرین امراض قلب…