بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ گاور بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ گاور بھی پاکستان کرکٹ کے حق میں بول پڑے۔

ایک بیان میں ڈیوڈ گاور نے کہا ہے کہ مجھے انگلینڈ کے فیصلے میں کوئی منطق نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں صرف 4 یا 5 دن گزارنے تھے یہ کوئی سخت ببل نہیں تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) رمیز راجا سے ون آن ون ملاقات کی ہے۔

سابق انگلش کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جو جواز دیے وہ صرف خیالی ہیں۔

ڈیوڈ گاور نے کہا کہ معاملہ آسانی سے حل ہوسکتا تھا، مختصر دورے کے لئے 14 کرکٹرز تیار کرنا مشکل نہیں تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب انگلش ٹیم کووڈ کا شکار ہوئی تو فوری نئی ٹیم کھڑی کردی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.