cupid meet singles pen pals usa woman dating site does adult friend finder work mormon penpals free online dating boston

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں خاتون سے دست درازی کیس میں ایک ملزم کی ضمانت منظور

لاہور کے گریٹراقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے  کیس میں گرفتار ملزم حسنین عرف مہران کی سیشن عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق حسنین عرف مہران کو پولیس نے تفتیش میں بےگناہ قرار دیا۔

حسنین عرف مہران کو عائشہ اکرم نے شناخت پریڈ میں شناخت کیا تھا۔

ہربنس پورہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان خاتون کا بار بار راستہ روکتا اور اشارے کرتا ہے۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق حسنین عرف مہران یوم آزادی پر جائے وقوعہ پر نہیں تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس رپورٹ پر حسنین عرف مہران کی ضمانت منظور کرلی، ضمانت پر رہائی کے لیے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔

ملزم حسنین خان نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.