ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

یو این ایچ سی آر کا پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی حفاظت پر زور

اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر ) نے پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک افغان باشندوں کی واپسی کا عمل روکیں۔

عالمی ادارے نے افغان مہاجرین کو 4 دہائیوں سے پاکستان میں رہائش دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات اور چینلجز کے باوجود پاکستان افغان شہریوں کی محفوظ واپسی یقینی بنائے۔

یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی حقوق کے مسائل اور خواتین کو تکالیف کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے انہیں حفاظت کے سنگین مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.