ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

نیمار کے ہاں ننھی پری کی آمد، نام بھی بتا دیا

برازیل سے تعلق رکھنے والے اور سعودی فٹبال کلب الہلال کے سپر اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹ بال کلب الہلال کے اسٹار فٹبالر اور ان کی گرل فرینڈ برونا بیانکارڈی کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

برازیلین فٹ بالر نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے آج صبح سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا اور اس کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ہماری ’ماوی‘ ہماری زندگی مکمل کرنے کے لئے پہنچ گئی ہے، خوش آمدید بیٹی، ہم آپ سے پہلے ہی بہت پیار کرتے ہیں، ہمیں بطور والدین منتخب کرنے کا شکریہ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فٹ بالر اور ان کی گرل فرینڈ نے اپنی بیٹی کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی بیٹی کے نام کے معنی بھی بتائے۔ برونا بیانکارڈی نے لکھا کہ ماوی کے معنی ’میری زندگی‘ کے ہیں۔

اس خوشی کے موقع پر الہلال کے سپر اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر کے مداحوں اور ساتھی فٹ بالرز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.