ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

کلفٹن: زمزمہ اسٹریٹ کے بنگلے سے ملنے والا ڈھانچہ خاتون کا ہے، پوسٹمارٹم مکمل

کلفٹن میں زمزمہ اسٹریٹ پر بنگلے سے ملنے والا انسانی ڈھانچہ کسی خاتون کا ہے، پولیس نے پوسٹ مارٹم مکمل کرکے ڈی این اے کیلئے نمونے بھجوا دیے ہیں۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ عمران قریشی کے مطابق گزشتہ رات 8 بجکر 58 منٹ پر کلفٹن میں زمزمہ اسٹریٹ نمبر 1 پر واقع بنگلہ نمبر 2/2 کے چوکیدار اسماعیل نے پولیس کو اطلاع دی کہ بنگلے کا عقبی دروازہ ٹوٹا ہوا ہے اور شبہ ظاہر کیا کہ گھر میں کوئی چور موجود ہے۔

ایس ایچ او کلفٹن پیر شبیر کے مطابق وہ موقع پر پہنچے تو بنگلے سے بدبو آرہی تھی۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں زمزمہ اسٹریٹ پر واقع…

پولیس افسر نے بتایا کہ دروازے کے ساتھ ہی ایک چھوٹے اسٹور جیسے کمرے میں ٹائلز کے فرش پر ایک انسانی ڈھانچہ موجود تھا، ڈھانچے کے آس پاس کباڑی کی طرز کے ٹوٹے ہوئے پائپ، بلب اور دیگر سامان موجود تھا۔

ابتدائی طور پر یہ سمجھا گیا کہ یہ لاش کسی ہیروئنچی کی ہے مگر جب اسے قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر نے یہ ڈھانچہ کسی خاتون کا بتایا اور کہا کہ یہ لگ بھگ دو مہینے پرانا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق مرنے والے شخص نے پینٹ پہنی ہوئی تھی، لاش کے ساتھ بال سے بھی اندازہ ہوا کہ متوفیہ خاتون تھی تاہم موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.