ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

زرعی صنعت کے ذریعے پاکستان قرضہ لینے سے بچ جائے گا، خورشید شاہ

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ زرعی صنعت کے ذریعے پاکستان قرضہ لینے سے بچ جائے گا۔

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی کا 8 سے 9 فیصد زراعت سے منسلک ہے۔

اسلام آبادگزشتہ مالی سال 2021-22میں پاکستان کا مجموعی…

انہوں نے کہا کہ 1972 میں ذوالفقار علی بھٹو نے کاٹن کی سپورٹ پرائس کا اعلان کیا تھا، پرائس کنٹرول کیلئے ایکسپورٹ کارپوریشن کا ادارہ بنایا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 2008 میں کاٹن اور گنا امپورٹ کر رہے تھے، ہماری حکومت نے 2009 میں گندم ایکسپورٹ کی۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ آج ہم جس نہج پر ہیں قصور حکومتوں کا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.