اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان میں قلفی بیچنے کی حقیقت کیا ہے؟

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملتے جلتے شخص کو پاکستان میں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص نظر آ رہا ہے جو سُر لگا کر اپنی قلفیاں فروخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

توجہ طلب بات یہ ہے کہ اس شخص کی شکل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ ان دنوں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کا مقدمہ دائر ہے، ان پر کاروباری اثاثوں کی زائد مالیت بتا کر بینکوں اور بیمہ کنندگان کو دھوکا دینے کا بھی الزام ہے۔ اگر یہ تمام الزامات ثابت ہوگئے تو وہ قیمتی جائیدادوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔

مذکورہ کیس کی روشنی میں سوشل میڈیا صارفین وائرل ہونے والی ویڈیو کے کمنٹس میں دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ اس ویڈیو کو اب تک 1 لاکھ 66 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.