ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

جنوبی افریقا نے سری لنکا کو ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا

ورلڈ کپ 2023ء کے چوتھے میچ میں سری لنکا کے خلاف کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈسن اور ایڈین مارکرم دھواں دار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا نے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 5  وکٹوں کے نقصان پر  428  رنز بنائے، جس میں کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈسن اور ایڈین مارکرم شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ تنیوں بیٹرز نے بالترتیب 100، 108 اور 106 رنز کی اننگز کھیلیں۔

ایڈن مارکرم نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔

سری لنکا کے دلشان مدوشانکا نے 2، کسون رجیتھا، متھیشا پتھیرانا اور دونیتھ ویلالاگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ ایک اننگ میں تین سنچریاں بنیں۔

آج کھیلے گئے ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، افغان ٹیم کے تمام کھلاڑی 37.2 اوورز بیٹنگ کر سکے تھے۔

افغانستان کے رحمان اللّٰہ گرباز 47 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جبکہ بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مہدی حسن نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

بعدازاں بنگلادیش کی ٹیم نے 157 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر 34.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

بنگلادیشی بیٹر نجم الحسین نے 59 اور مہدی حسن نے 57 رنز بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.