ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

پنجاب، مزید 177 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے177 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 5 ہزار 326 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے لاہور میں 2 ہزار78 کیسز سامنے آئے۔

سیکریٹری صحت کے مطابق پنجاب میں اس وقت ڈینگی کے 126 مریض اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب کا بتانا ہے کہ لاہور کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 52 مریض زیرِ علاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.