ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

شہباز شریف کی ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف نے ایڈمرل نوید اشرف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ مسلح افواج کا طاقتور اور اہم حصہ ہے۔

’ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ بن گئے‘

یاد رہے کہ ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی ہے۔

پاک بحریہ کی تبدیلی کمان کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں ہوئی۔

سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کوسونپی۔

ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ بن گئے ہیں۔

نیوی کے جوانوں نے پاک بحریہ کے نئے چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.