ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

پی آئی اے کا نئے جیسا ایک ہی بوئنگ طیارہ بار بار حادثات سے دوچار کیوں ہے ؟

مدینہ سے ملتان پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 716 کی لینڈنگ کے بعد بوئنگ 777 طیارے کے معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ ہوائی جہاز کے 18 ٹائروں میں سے ایک ٹائر نمبر سات پنکچر تھا۔

بوئنگ 777 طیارے نے مبینہ طور پر اسی پنکچر ٹائر کے ساتھ لینڈنگ کی، اس طیارے کو ملتان سے مدینہ کے لیے جمعے کی شام 7 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہونا تھا مگر تکنیکی بنیادوں پر روانگی روک دی گئی اور لاہور سے طیارے کا نیا ٹائر منگوایا گیا۔ 

عمرے کے مسافر نو گھنٹے 16 منٹ تک ملتان ایئرپورٹ پر اذیت کا شکار رہے، یہ پرواز ہفتے کی صبح چار بج کر 56 منٹ پر مدینہ کے لیے روانہ ہوئی۔

اس طیارے نے مدینہ سے کراچی کے لیے پرواز آپریٹ کرنا تھی۔ 

ملتان ایئرپورٹ سے روانگی میں تاخیر کی وجہ سے مدینہ سے کراچی کی پرواز پی کے 747 کی روانگی میں 10 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی اور کراچی کے عمرہ زائرین کو مدینہ ایئرپورٹ پر غیر معمولی انتظار کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ رجسٹریشن اے پی بی ایچ وی کا حامل 16 سال پرانا یہ وہی بوئنگ 777 طیارہ ہے جو 14 اور 15 ستمبر کو ملتان ایئرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار رہا۔ 

اسی طیارے میں 18 ستمبر کو بھی جدہ ایئرپورٹ پر فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔

 28 ستمبر کو جدہ ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے روانگی کے وقت بھی طیارے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس بنا پر طیارہ 30 ستمبر تک جدہ ایئرپورٹ پر کھڑا رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.