منگل26؍ربیع الثانی 1444ھ22؍نومبر2022ء

یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو مزید ڈھائی ارب یورو کی امداد موصول

یوکرین میں روسی جارحیت کے خلاف یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو مزید ڈھائی ارب یورو کی مالی امداد موصول ہوگئی۔ 

یوکرین کا کہنا ہے کہ مالی امداد یورپ کا یوکرین سے یکجہتی کا اظہار ہے۔

یوکرینی وزیر خزانہ نے اس حوالے سے کہا کہ یوکرین کو یورپی یونین سے مالی امداد کی نئی قسط مل گئی ہے۔

یورپی یونین نے یوکرین کو ڈھائی ارب یورو کی مالی امداد دی ہے، اس طرح  فروری میں روسی حملے کے بعد سے یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو اب تک چھ ارب ستر کروڑ یورو کی مالی امداد دی جا چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.