منگل26؍ربیع الثانی 1444ھ22؍نومبر2022ء

سعودی عرب سے شکست کے بعد میسی نے کیا کہا؟

فیفا ورلڈکپ 2022 میں نسبتاً کمزور ٹیم سعودی عرب سے شکست کے بعد ارجنٹینا کے کپتان لائیونل میسی نے اپنے جذبات اور آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

میچ کے بعد گفتگو کے دوران لائیونل میسی کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا دھچکا ہے، ایک شکست جو تکلیف دیتی ہے، لیکن ہمیں اپنے آپ پر بھروسہ برقرار رکھنا ہوگا۔ 

ارجنٹینا کے کپتان نے کہا کہ یہ گروپ ہار ماننے والا نہیں ہے، ہم میکسیکو کو ہرانے کی کوشش کریں گے۔

سعودی گیزیٹ نے سوشل میڈیا پر ولی عہد محمد بن سلمان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

واضح رہے کہ اس میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو 1-2 سے ہرایا، جنوبی امریکی ٹیم کی جانب سے کپتان لائیونل میسی نے ہی گول بنایا۔ 

میسی کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ سعودی عرب اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی ٹیم کی صلاحیتوں کو لے کر اپنا ہوم ورک کیا تھا لیکن شاید ہم نے کچھ جلدی کی، تاہم ایونٹ میں اب ہم پہلے سے زیادہ متحد ہوں گے۔ 

دوسری جانب ارجنٹینا کے منیجر لائیونل اسکالونی کا کہنا تھا کہ سب کچھ ختم نہیں ہوا، جہاں ابھی میکسیکو اور پولینڈ کے خلاف میچز ہونا باقی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم اٹھیں، میکسیکو کا مقابلہ کریں۔ وہ یقیناً سخت حریف ہوں گے جیسا کہ اس ورلڈکپ میں دیگر بھی ہیں، لیکن اب ہمیں آئندہ دونوں میچز جیت کر آگے بڑھنا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.