منگل26؍ربیع الثانی 1444ھ22؍نومبر2022ء

نئے آرمی چیف سے نہیں استحکام صرف الیکشن سے آئے گا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کوئی بھی آئے، نئے آرمی چیف کی آمد سے ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام اُس وقت تک نہیں آئے گا جب تک الیکشن نہیں ہوجاتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو باہر سے کوئی بھی آواز لگائے تو وہ بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ پاکستان میں رہنے سے اتنا ہی ڈرتے ہیں تو وزيراعظم بننا کیا ضروری تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.