وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حلیم کو جیل کا خوف کھائے جارہا ہے، ہم نیب کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ حلیم عادل کو کب گرفتار کرتی ہے۔
ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہ ہے کہ حلیم کے بیانات ان کی بوکھلاہٹ اور کھوکھلے پن کا ثبوت ہیں، آج حلیم مراد سعید کی زبان استعمال کررہے ہیں، ان لوگوں میں صرف بدتمیزی اور گالم گلوچ کا آپس میں مقابلہ ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایک بات ماننی پڑے گی حلیم بہترین اہتلیٹ (Athlete) ہیں، جس طرح حلیم عادل نے سینٹرل جیل میں دوڑ لگائی تھی آج بھی وہ جیل کا ریکارڈ ہے، حلیم جیل میں بہترین دوڑ کا ریکارڈ خود ہی توڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر بن تو گئے لیکن اس عہدے پر پورا نہیں اُتر سکے، روز حلیم کہتے ہیں کہ اس نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے، یہ آپ کے بوکھلاہٹ کے اقدام آپ کو مزید رسوا کریں گے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی امریکا جا رہا ہے تو پی ٹی آئی کو کس چیز کا خوف کھائے جارہا ہے، آپ کے پاؤں تلے زمین کیوں نکلی جارہی ہے۔
Comments are closed.