حکومت سندھ نے صوبے میں پانی کی قلت کی ذمہ داری انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کو قرار دیا ہے۔
صوبائی وزیر آب پاشی جام خان شورو نے سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
جام خان شورو نے کہا کہ ارسا کے معاہدے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سندھ میں پانی کی قلت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ قلت ہے تو معاہدے کے تحت پانی تقسیم کیا جائے، ہر فورم پر سندھ کا کیس رکھا ہے۔
صوبائی وزیر آب پاشی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے حصے سے کم پانی مل رہا ہے، سی سی آئی میں بھی سندھ کا معاملہ لے کر گئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب پانی کا معاملہ سی سی آئی میں لے کر جاتے ہیں تو نیشنل واٹر کونسل میں بھیج دیا جاتا ہے۔
جام خان شورو نے یہ بھی کہا کہ سی سی آئی آئینی ادارہ ہے نیشنل واٹر کونسل نہیں۔
Comments are closed.