بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت تباہ کردی، نہال ہاشمی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت تباہ کردی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران نہال ہاشمی نے کہا کہ ملکی معیشت وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے تباہ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور لوگ خود کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.