بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں کورونا سے مزید 35 مریض ہلاک

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 656 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 35 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 52 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 26 فیصد ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 866 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 49 ہزار 858 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 46 ہزار 503 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 445 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 75 ہزار 489 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 779 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 95 لاکھ 37 ہزار 730 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 8 کروڑ 28 لاکھ 30 ہزار 350 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 90 لاکھ 54 ہزار 821 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 59 ہزار 392 ہو چکی ہے جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 425 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 32 ہزار 809 مریض پورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 672 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 490 ہو چکی ہے جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 571 ہو گئیں۔

این سی او سی کے مطابق  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 664 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 927 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 216 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 738 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 956 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 349 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 331 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 184 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 32 ویں نمبر پر آ گیا ہے جو مثبت بات ہے۔

You might also like

Comments are closed.