carolina sweets hookup hotshot hookup Mansfield Center american hookup lisa wade pdf hookup Uniondale

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلیے اسپیکر کو ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مذاکرات کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کوسونپ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، اس ضمن میں وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹاسک سونپ دیا ہے، اسد قیصر حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطہ کریں گے،اوراپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق تجاویز پر بات کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن جماعتوں سے انتخابی اصلاحات پر ان کی تجاویز طلب کریں گے اور ان تجاویزات کو انتخابی اصلاحات پیکیج کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے نیب قوانین میں ترمیم کےمعاملے پر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے اسپیکر آفس کو ٹاسک دیدیا جس کے بعد اسد قیصر انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین میں ترامیم پر اپوزیشن سے رابطہ کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.