گوجرانوالہ میں گھر والوں کی اجازت کے بغیر موبائل فون رکھنے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا، لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کر کے اسے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عمیر نے بہن کے الگ سے موبائل فون رکھنے پر پابندی لگا رکھی تھی، لڑکی نے کچھ روز قبل گھر والوں سے چوری چھپے موبائل فون خریدا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے آج بہن کو موبائل فون پر باتیں کرتے دیکھا تو دونوں بہن بھائیوں میں جھگڑا ہو گیا، جھگڑے کے بعد عمیر نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ہے اور جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔
Comments are closed.