gay byu hookups funny will send nudes in 20 minutes no hookups hookup Middle Island hookup Stafford CT mature hookup app dknight magicbox ii bluetooth hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹرین میں مسافروں کی بچی کیلئے ’بےبی شارک‘ پرفارمنس

انٹرنیٹ خوبصورت ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے جو اکثر لوگوں کو خوش کرنے کی طاقت رکھتی ہیں، ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دورانِ سفر ٹرین میں مسافر ’بےبی شارک‘ پر پرفارم کرکے بچی کو خوش کرتے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین میں مسافروں کا ہجوم ہے اور اسی ہجوم میں ایک چھوٹی بچی بھی موجود ہے جسے سب خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بچی سیٹ پر بیٹھی ہے جبکہ اُس کے اردگرد موجود مسافر بچی کے لیے مشہور گانا ’بےبی شارک‘ گنگناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

مسافروں کو یوں ’بےبی شارک‘ گنگناتا دیکھ کر بچی بھی اُن کے ساتھ وقفے وقفے سے گنگناتی ہے اور بےحد خوش ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس ویڈیو کو پسند کرتے ہوئے مسافروں کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.