hookup Middle Island gay hookup places in gloucester county nj st louis hookups reddit emily willis hookup cougar hookup in louisiana best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو جلسے میں اہم اعلانات کریں گے، ترجمان بلاول ہاؤس

ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج کے جلسے سے خطاب کے دوران اہم اعلانات کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ربیع الاول کی مناسبت سے جلسہ 18 اکتوبر کے بجائے 17 اکتوبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔

کراچی میں باغ جناح میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت کے لئے شہر کے مختلف علاقوں اور دیگر شہروں سے آنے والے کارکنوں کے لئے 4 مختلف مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، شرکاء کی رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس کے ساتھ پی پی پی کے رضاکار بھی سرگرم ہونگے

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی ملک اور جمہوریت کے لیے قربانی دینے والے تمام شہداء کی وارث ہے، جیالے ملک میں کٹھ پتلی تماشے کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق باغ جناح میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل  ہوگئی ہیں، جلسہ گاہ میں تقریبا 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور مزار قائد کے سامنے کا گیٹ جلسے کے شرکاء کے لیے مختص  کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کا کراچی کے باغ جناح میں آج ہونے والے جلسے کے حوالے سے پولیس نے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں

انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وی آئی پی اور میڈیا کے لیے لائنز ایریا والا گیٹ مختص ہے جبکہ جلسے میں سیکیورٹی کیلئے 4100 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.