17 year old hookup hookup Mount Ephraim burley bike hookup hookup Hawleyville cd hookups in cochise county daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کارساز حملہ ملکی تاریخ کا سب بڑا سانحہ ہے: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کار ساز حملہ پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا  سانحہ ہے۔

سانحہ کارساز کی برسی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے پیغام جاری کیا ہے۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر عوام کا سمندر شہید بی بی کو خوش آمدید کہنے آیا تھا، 14 سال پہلے آج کے دن شہید بی بی کے ساتھ جمہوریت بھی واپس آئی تھیں۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نےحکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ملکی خزانے کی چوری چکاری کی بات ہوئی تو بہت دور تک جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کو ملک میں جمہوریت کی بحالی کے قافلے پر حملہ کیا گیا، دھماکے کے بعد پیپلز پارٹی کے جیالوں نے دور بھاگنے کے بجائے ٹرک کے گرد تحفظ کے لیے دائرہ بنایا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ جانثارانِ بے نظیر اور کارکنان نے بہادری اور قربانی کی نئی مثال قائم کی، واقعے میں پیپلز پارٹی کے 181 کارکنان شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارساز کے شہداء اور جیالوں کو سرخ سلام پیش کرتی ہوں، پاکستان میں جمہوریت ہمارے قائدین اور کارکنان کے خون کے بدولت قائم ہوئی ہے۔

سینیٹر پی پی پی شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا جمہوریت کی بحالی میں کوئی کردار نہیں، جمہوری اصولوں اور آئین پر پیپلز پارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.