بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوادر میں غیرملکی سفیروں کو سی پیک سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ

گوادر میں غیرملکی سفیروں کو  سی پیک سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ  دی گئی، گوادر میں دی گئی بریفنگ میں متعدد ملکوں کے سفیروں  نے شرکت کی،  مختلف ممالک کے سفیروں خصوصاً سعودی عرب کے سفیر نے گوادر میں کام کی تعریف کی۔

سعودی سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں اور گوادر میں کاموں کی تشہیر اور مارکیٹنگ میں کمی ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ 13 سال گوادر فری پورٹ پالیسی کا اجراء نہ ہوسکا، 2200 ایکڑ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کردی۔

سعودی سفیر نے کہا کہ سی پیک اور گوادر منصوبوں میں سرمایہ کاری مواقع جاننے میں مشکلات ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سفیروں کو دی گئی بریفنگ کا حصہ نہیں تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.