بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قصور: خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ میں 4 ملزمان گرفتار

آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ قصورمیں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ میں 4 ملزمان  کو  گرفتار کر چکے ہیں، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو تفتیش اپنی نگرانی میں کروانےکی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والوں میں کوئی پولیس اہلکار شامل نہیں ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹرینی اے ایس آئی رضوان کے خلاف مقدمہ، کیس درج کرنے میں تاخیر پر کیا گیا۔

انعام غنی کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے بیان پر ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.