بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں چینی کی فی کلو ہول سیل قیمت 97 روپے ہوگئی

کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد چینی کی ہول سیل قیمت فی کلو 97 روپے ہوگئی۔

نائب صدر کراچی چیمبر شمس اسلام کا کہنا ہے کہ  چینی کی فی کلو ہول سیل قیمت میں 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے دو ماہ بعد چینی کی خریداری کی۔

شمس خان نے کہا کہ  کراچی میں چینی کی فی کلو ہول سیل قیمت 97 روپے ہوگئی، جس کے نتیجے میں پچاس کلو چینی کا تھیلا 4850 روپے کا ہوگیا ہے۔

نائب صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ عالمی قیمت بڑھنے سے چینی کی مقامی قیمت بڑھی۔

انہوں نے کہا کہ  بجٹ اقدامات سے چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.