بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شریف خاندان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔

ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس اعوان نے کہا کہ بجٹ میں اپوزیشن کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، عثمان بزدار ن لیگ کی مافیا کا مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نادان اپوزیشن سیاسی درجہ حرارت کو سوات کے ٹھنڈے موسم میں انجوائے کرنے جمع ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے ایک دوسرے کو ریلیف دینے کے لیے سوات کے پُرفضا مقام کا انتخاب کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کنیز اول سوات میں جھولے جھول رہی ہیں، یہ ٹولہ صرف عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن بجٹ منظوری کا غم دور کرنے سوات کے ٹھنڈے موسم میں اپنے زخم چاٹنے میں مصروف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.