بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابل میں پاکستانی سفارتخانہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہے، دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہے۔

 پاکستان نے افغانستان میں پھنسے 4 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے افغانستان سے بھی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی کے باعث کابل سے سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ طورخم کے راستے پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوشش کررہا ہے۔

منصور احمد خان نے کہا کہ اگر فوجی حل کی کوشش کی جائے گی توخانہ جنگی میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے کھانے، ٹرانسپورٹ اور رقم کے انتظامات کردیئے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پاکستانی شہریوں کا ایک گروپ بذریعہ سڑک پاکستان پہنچا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.