گلگت بلتستان کے سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ عبید اللّٰہ بیگ کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا تھا، جیو نیوز نے پتا لگا لیا۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبیداللّٰہ بیگ نے کہا کہ وہ بابو سر کے راستے سے اسلام آباد سے گلگت آ رہے تھے کہ جل تھانے کے قریب ڈیڑھ 2 سو لوگوں نے انہیں روکا۔
گلگت بلتستان کے وزیر نے مزید کہا کہ انہیں ایک کمرے میں بٹھا دیا گیا اور لوگوں نے اپنے مطالبات پیش کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد یرغمالیوں سے رہائی ملی۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے وزیر عبیداللّٰہ کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کو اسلام آباد سے گلگت آتے ہوئے بابوسر سے اغوا کیا گیا تھا۔
Comments are closed.