بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چلاس: بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، 9 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان کے ضلاع دیامر کے شہر چلاس میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، پولیس کے مطابق تمام لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ چلاس کے علاقے بونر داس میں پیش آیا جہاں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ کے ایک مکان کی چھت گر گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق اور 5 بچے زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ماں، 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.