بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

باسط علی کو بابر اور کوہلی کیوں پسند ہیں؟

پاکستان جونیئر لیگ کے تیسرے روز ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر باسط علی نے لیگ کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

باسط علی نے بہاولپور رائیلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے گوجرنوالا جائنٹس کے خلاف سنچری اسکور کی۔

بہاولپور رائیلز کو میچ جیتنے کے لیے 180 رنز کا ہدف ملا تھا، باسط علی کی دھواں دھار اننگز کی بدولت بہاولپور رائیلز نے میچ 5 وکٹوں سے جیتا، انہوں نے 58 گیندوں پر 102 رنز بنائے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

باسط علی نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے اپنی ساری کرکٹ ڈیرہ مراد جمالی میں اپنے کوچ حسین بخش کھوسہ کی نگرانی میں کھیلی ہے اور جو کچھ بھی سیکھا ہے ان سے سیکھا ہے، انہوں نے تاریخ ساز سنچری کو اپنے والدین اور کوچ حسین بخش کھوسہ کے نام کیا ہے۔

یہ پاکستان جونیئر لیگ نہیں ورلڈ جونیئر لیگ ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

باسط علی نے کہا جب 180 رنز کا ہدف ملا تو پلان یہی بنایا کہ خراب گیند ملیں گی تو چھوڑنا نہیں، خراب گیند نہیں بھی ملیں تو پھر بھی شاٹس کھیلنے کی کوشش کی اور کامیابی ملی۔

انڈر 19 کرکٹر باسط علی، باسط علی سنئیر سے بھی متاثر ہیں جو جارحانہ انداز میں کھیلنے میں شہرت رکھتے تھے۔ 

باسط علی نے بتایا کہ موجودہ کرکٹرز میں انہیں بابر اعظم اور ویرات کوہلی پسند ہیں اور انہیں دیکھتے ہیں، دونوں کی کور ڈرائیو مجھے بہت پسند ہے جبکہ ویرات کوہلی کی فلک اچھی لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ اچھا کھیل پیش کر کے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.