بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کامران خان ٹیسوری گورنر سندھ تعینات

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما محمد کامران خان ٹیسوری سندھ کے گورنر تعینات ہو گئے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےمحمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک، کے تحت دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کی جانب سے گورنر سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سےیہ عہدہ خالی تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.