بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکی حکام کی طالبان سے پہلی ملاقات

القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد اعلیٰ امریکی حکام نے طالبان سے پہلی ملاقات کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن کی  انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے طالبان وفد سے دوحہ میں ملاقات کی ہے۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے اور محکمۂ خارجہ کے حکام کی طالبان کے وفد سے ملاقات میں طالبان حکومت کے انٹیلی جنس سربراہ عبدالحق واثق بھی شریک تھے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کچھ دیر بعد ٹیلی وژن پرامریکی کارروائی سے آگاہ کریں گے۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی حکام اور طالبان وفد کے درمیان ملاقات گزشتہ روز (ہفتے کو) ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.