بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرینی شہر زاپروژیا پر روسی فضائی حملہ، 13 افراد ہلاک،87 زخمی

یوکرین کے شہر زاپروژیا میں روس نے فضائی حملہ کیا۔ یوکرینی حکام کے مطابق زاپروژیا پر روسی حملے میں 10 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ 87 زخمی ہوئے۔

کیف سے یوکرینی حکام کے مطابق روس کے حملے میں متعدد رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے رہائشی علاقے میں 3 روز کے دوران روس کا یہ دوسرا حملہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.