بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: نجی مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، چیف کمشنر

اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مال میں لگی آگ کو 2 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد کنٹرول کیا گیا، آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ، نیوی، ایئرفورس، ریسکیو 1122 نے حصہ لیا۔

اس سے قبل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  کمشنر اسلام آباد و چیئرمین کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کیپٹن (ر) عثمان کا کہنا تھا کہ نجی مال میں آگ پر 60 سے 70 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا آگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹس کی بالکونی کے ذریعے اوپر جا رہی ہے، ہم نے ہیلی کاپٹر کیلئے درخواست کردی، جو کچھ دیر میں پہنچ جائے گا۔

شاپنگ مال کی بلندی کی کے باعث فائر بریگیڈ کو آگ پرقابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے تین سے چار ٹیمیں مال کے اندر بھجوا دی ہیں، یقینی بنا رہے ہیں کوئی بھی شخص مال کے اندر موجود نہ ہو، امید ہے کچھ دیر میں مال میں لگی آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.